لاس اینجلس ایئر پورٹ پر فائرنگ کرنے والا شخص مزید پولیس آفیسروںکے قتل کا منصوبہ رکھتا تھا: پولیس

لاس اینجلس ایئر پورٹ پر فائرنگ کرنے والا شخص مزید پولیس آفیسروںکے قتل کا ...

لاس اینجلس(اے پی پی) امریکی پولیس حکام نے کہا ہے کہ لاس اینجلس ایئر پورٹ پر فائرنگ کرنے والا شخص زیادہ پولیس آفیسرز کے قتل کا منصوبہ رکھتا تھا۔ خفیہ ادارے ایف بی آئی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کے بیگ سے ایک تحریر ملی ہے جس کے مطابق وہ زیادہ تعداد میں پولیس افسران کے قتل کا مصنوبہ رکھتا ہے ۔

مزید : عالمی منظر