حکومت عوام کو ڈپریشن سے نکالنے کیلئے تفریحی کے مواقع پیدا کرے ‘ عارف لوہار

حکومت عوام کو ڈپریشن سے نکالنے کیلئے تفریحی کے مواقع پیدا کرے ‘ عارف لوہار

لاہور(شوبز ڈیسک) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جب عوام مختلف مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں حکومت کو تفریحی کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں ‘ اس طرح کے پروگراموں جہاں پر لوگوں کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اس سے قوم کو مزید مضبوط بنانے میںبھی مدد ملتی ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میں تو ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، اس لئے سب کو اسکے بارے میں سوچنا چاہیے اور اسکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہاتھ آنے والا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی طور پر اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیں گے تو یہ اجتماعی سوچ بھی بن جائے گی ۔ سب کو اپنا احتساب کرنا چاہیے کہ وہ اس ملک کے لئے کیا خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری حکومت کو تجویز ہے کہ موجودہ حالات میں عوام کو ڈپریشن سے نکالنے کے لئے تفریحی کے مواقع پیدا کئے جائیں اور اسکے لئے چاروں صوبوں میں ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔

مزید : کلچر


loading...