سپر ہیرو ایکشن فلم”ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ“کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
نیویارک (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کے سلسلے کی نئی فلم ”ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ“کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔سپر ہیرو سیریز کی ساتویں فلم ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کی ہدایتکاری برائن سنگر نے دی ہے جبکہ اسکرین پلے سائمن کنبرگ نے تحریر کیا ہے۔ایکس مین اور ایکس مین ٹو کے بعدسنگر اس سیزیر کی تیسری فلم کی ہدایتکاری کررہے ہیں جس میں مائیکل فاس بینڈر،جیمز میکوئے،جینیفر لارنس،شان ایشمور،ہیلی بیری،ہیو جیک مین،اینا پیکوئن،جوش ہیلمان اور لوکاس ٹل سمیت دیگر اہم اداکار اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔لورین شولر ڈونر اور برائن سنگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ٹوئنٹتھ سینچری فاکس کے تحت 2Dاور3Dفارمیٹس میں اگلے سال21مئی کو دنیا بھر میں اور23مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔