”دھوم 3 “ میںفلمی کیریئر کا مشکل ترین رول ہے‘ عامر خان

”دھوم 3 “ میںفلمی کیریئر کا مشکل ترین رول ہے‘ عامر خان

ممبئی (اشوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ”دھوم 3 “ میں ان کا کردار ان کے فلمی کیریئر کا مشکل ترین رول ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران انہوں نے ”تارے زمین پر‘ گجنی“ اور ”تھری ایڈپٹس“ جیسی فلموں میں مختلف کردار ادا کئے ہیں لیکن ان کے بقول انہوں نے ابھی تک ”دھوم 3 “ جیسا کوئی کردارنہیں کیا۔ یہ میرا اب تک کا سب سے مشکل رول ہے۔ میں نے اس سے قبل ایسا کوئی کردار ن ہیں نبھایا ہے۔ یوں تو ہر فلم اپنے آپ میں ایک چیلنج ہوتی ہے لیکن یہ رول بہت مشکل تھا انہوں نے کہاکہ یہ رول کرتے ہوئے بڑا مزہ آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس فلم میں ایک جماسٹ کا کردار ادا کررہے ہیں اور اس کردار کے لئے انہوں نے سرکس کی ٹریننگ بھی لی اور اس دوران انہوں نے اپنی خوراک کا خاص خیال رکھا۔ واضح رہے کہ اس فلم میں عالم خان منفی کردارادا کررہے ہیں۔ مجھے فلم کی کہانی بہت پسند آئی تھی لیکن میں اس فلم میں عام ولن نہیں بنا۔ اطلاعات کے مطابق فلم 20 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے۔

مزید : کلچر