پاکستانی فلموں کی کامیابی، سینما انڈسٹری میں سرمایہ کاری بڑھ گئی

پاکستانی فلموں کی کامیابی، سینما انڈسٹری میں سرمایہ کاری بڑھ گئی

کراچی (شوبز ڈیسک ) پاکستان میں اب بھارتی فلموں سے زیادہ پاکستانی فلمیں دیکھنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اورفلم بین پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کے لیے سرگرداں نظر آتے ہیں رفتہ رفتہ پاکستان میں بھارتی فلموں کا کریز ختم ہوتا جارہا ہے۔گزشتہ چند سالوں کے درمیان پاکستانی فلموں کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد نہ صرف پاکستانی فلموں میں لوگ سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ سنیما انڈسٹری میں بھی نئے سنیماﺅں کے قیام کے لیے بہت تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے پاکستان بھر میں نئے جدید سنے پلیکس سنیما بن رہے ہیں۔

مزید : کلچر