بھارت اور پاکستان کا گائیکی میں کوئی مقابلہ نہیں،شازیہ منظور
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی بین الاقوامی شہرت کی حامل گلوکارہ شازیہ منظور نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا گائیکی میں کوئی مقابلہ نہیں ہے ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف مواقع کم فراہم کیے جاتے ہیں اگرہم نئے لوگوں کومواقع فراہم کریں تومستقبل میں کئی بڑے فنکار ہمیں مل سکتے ہیں۔ شازیہ منظورنے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں فلم کےلئے جوکام کیا جا رہا ہے وہ پاکستان میں شایدکئی برس تک نہ ہو سکے انکے پاس فلم کے حوالے سے آئیڈیاز ہیں اور انویسٹر ہیں مگرہمارے ہاں اس کا فقدان ہے۔شازیہ منظور کا کہنا تھاکہ پاکستان کاڈرامہ بحال ہونے سے گلوکاروں کوبھی کام کرنے کے مواقع ملے ہیں ہمارے ڈرامے کے حوالے سے دنیا بھر میں گفتگوہوتی ہے مجھ سے بھارتی ڈائریکٹرزنے جب ہمارے ڈراموں کے بارے پوچھاتومجھے خوشی ہوئی۔