آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ”رِک بلین ‘ نیلامی کے لیے پیش کردی گئی

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ”رِک بلین ‘ نیلامی کے لیے پیش کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (شوبز ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک میں معروف نیلام گھر بونھمز کے تحت ہالی وو ڈکی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کاسا بلانکا میں رِک بلین نامی کردار کے زیرِ استعمال رہنے والی مشہورِ زمانہ گاڑی نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہے۔1942میں جنگِ عظیم دوئم کے دور میں ریلیز ہونے والی اس کلاسک رومانوی فلم کاسابلانکا امورٹل کے اختتامی حصے میں 1940کی یہ بوئک فائٹون دو اہم کرداروں کو اےئرپورٹ لے جانے کیلئے استعمال کی گئی تھی۔25نومبر کو بونھمزکی ”ڈریمز آر میڈ آف دِس“ نامی نیلامی میں اس گاڑی کی5لاکھ(3لاکھ12ہزار پانڈ)ڈالرتک میں نیلام ہوجانے کی توقعات ظاہرکی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ 73سال پرانی یہ گاڑی آخری بار1995میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی تھی۔

مزید :

کلچر -