ڈراموں کو بہتر بنانے کے لیے سینئر فنکاروں کو مواقع فراہم کئے جائیں۔ناظرین

ڈراموں کو بہتر بنانے کے لیے سینئر فنکاروں کو مواقع فراہم کئے جائیں۔ناظرین

لاہور (فلم رپورٹر)نجی سیکٹر میں مختلف چینلز پر دکھائے جانے والے بے مقصد اور فضول ڈراموں کو بہتر بنانے کے لیے سینئر اور ان ماضی کی فنکاروں کو مواقع فراہم کئے جائیں جن سے ٹی وی ڈرامہ سجا کر تا تھا۔یہ مطالبہ ملک بھر میں موجود ان لاکھوں ناظرین اور ٹی وی دیکھنے والے ناظرین نے کیا ہے جو معیاری اور اچھا ڈرامہ دیکھنے کو ترس گئے ہیں۔ایک سروے کے دوران ٹی وی دیکھنے والوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب ٹی وی ڈراموں میں روحی بانو،زیب رحمن،ثروت عتیق،خورشید شاہ ،عارفہ صدیقی ،شکیلہ قریشی ،نگہت بٹ جیسی خواتین معیاری پرفارمنس سے ڈرامے کو دلچسپ بناتی تھیں۔

 اب ڈراموں میں اول تو معیاری کردار ہی نظر نہیں آتے اور جو ممی ڈیڈی قسم کی خواتین ماں کے کرادار ادا کر رہی ہیں ان کی چال ڈھال سے کہیں بھی فنکارانہ صلاحیت نہیں ملتی۔ٹی وی ناظرین مطالبہ کیا ہے کہ متذکرہ ان فنکاروں کے آنے سے ٹی وی ڈرامہ معیاری ہو جائے گا۔

مزید : کلچر