پاکستان کرکٹ بورڈ کااہم اجلاس آج لاہور مےں ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کااہم اجلاس آج لاہور مےں ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس آج ہوگاجس کی صدارت سیکرٹری پی سی بی امیرطارق زمان خان کریں گے ۔اجلاس میں خلاف ضابطہ بھرتی کئے گئے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، ایڈیشنل سیکرٹری امیر طارق زمان کا کہنا ہے ڈیٹا موصول ہونے کے بعد 4 صفحات پر مشتمل سمری تیار کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر لاہور سمیت راولپنڈی، اسلام آباد ، کراچی، حیدر آباد، میر پور آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور کوئٹہ کے دفاتر میں کام کرنے والے تمام افراد کی تعلیمی اسناد، میڈیکل رپورٹ، بینک لونز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی