کولکتہ میں سچن ٹنڈولکر کے الوداعی ٹیسٹ کے تمام انتظامات مکمل

کولکتہ میں سچن ٹنڈولکر کے الوداعی ٹیسٹ کے تمام انتظامات مکمل

 کولکتہ (آئی اےن پی)بھارت میں سچن ٹنڈولکر کے الوداعی ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں زور وشور سے جاری ، ٹنڈولکر اپنے کیریئر کا 199واں میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلیں گے۔ منتظمین نے چھ نومبر سے شروع ہونے والے میچ کی ٹکٹوں کی چھپائی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلئے ہیں ، ٹکٹوں پر ٹنڈولکر کے چہرے کا عکس موجود ہے۔ یہ اسکیچ مقامی آرٹسٹ نے بنایا ہے جس ایک طرف بیٹسمین کے آٹو گراف بھی موجود ہیں۔ سیریز کے لیے بھارت میں ٹکٹس کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہوچکا ہے کیوں کہ ہر فرد چاہتا ہے کہ وہ اپنے ہیرو کو آخری بار کھیلتا دیکھنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میدان میں موجود ہو۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی