ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کے لئے تےارےاں جاری

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کے لئے تےارےاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ورلڈ بلائند کرکٹ کونسل کے رواں ماہ اسلام آباد مےں ہونے والے اجلاس مےں8 ممالک کے وفود شرکت کرےں گے جن مےں مےزبان پاکستان ، بھارت ، جنوبی افرےقہ ، بنگلہ دےش، آسٹرےلےا ، اور سری لنکا شامل ہے۔ اس حوالے سے پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے ورلڈ بلائنیڈ کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کو حتمی شکل دیدی ہے ۔ پاکستان بلائنیڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنیڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ےہ اجلاس 16 سے 17 نومبر تک جاری رہے گا جس کے لئے تےارےاں جاری ہےں ۔ انہوںنے بتاےا کہ اجلاس مےں جنوبی افرےقہ ، بھارت ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور میزبان پاکستان کا وفد شرکت کریگا جبکہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ اس اجلاس کی صدارت سید سلطان شاہ کرینگے ۔ اجلاس مےں جنوبی افرےقہ مےں کھےلے جانے والے تےسرے بلائنڈ ورلڈ کپ کی تےارےوں سمےت ٹیکنیکل کمیٹی کی قوانین میں تبدیلی اورآنکھوں کے معائنے کے طریقہ کار پربات چیت ہوگی۔