نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاری،سری لنکن ٹیم دو ایک روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاری،سری لنکن ٹیم دو ایک روزہ پریکٹس میچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو (اے پی پی) سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کی تیاری کے حوالے سے دو ایک روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ آئی لینڈرز ٹاپ پلیئرز پر مشتمل ہے اور وہ کیوی ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل 5 اور 7 نومبر کو سری لنکا اے کے خلاف دو ایک روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کیلئے ہمبنٹوٹا روانہ ہو گی۔ دنیش چندیمل سری لنکا اور اینجیلومیتھیوز سری لنکا اے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سری لنکا نے رواں برس اگست میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد اب تک کوئی سیریز نہیں کھیلی۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔