آسٹریلیا اے اور انگلینڈ کے درمیان چار روزہ میچ 6 نومبر سے شروع ہو گا
ہوبارٹ (اے پی پی) آسٹریلیا اے اور انگلینڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ 6 نومبر سے ہوبارٹ میں شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم کینگروز کے خلاف جوابی ایشز سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے، ایشز سیریز کی تیاری کے حوالے سے انگلش ٹیم وارم اپ میچ کھیلنے میں مصروف ہے، پہلے وارم اپ میچ میں انگلش ٹیم کا مقابلہ ویسٹرن آسٹریلیا سے تھا اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہو گا ۔
اور کینگروز ٹیم ہوم گراﺅنڈ پر انگلش ٹیم سے شکستوں کا بدلہ لینے اور ایشز کا ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کرنے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہی ہے دوسری جانب انگلش ٹیم بھی بھرپور فارم میں ہے اور لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابل ہو گا۔