عوامی رکشہ یونین کا مظاہرہ احتجاجا رکشہ نذر آتش کر دیا

عوامی رکشہ یونین کا مظاہرہ احتجاجا رکشہ نذر آتش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                  لاہور(خبر نگار) ایل ٹی سی کو چالانوں سے نہ روکا گیا تو آنے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہزاروں رکشوں سمیت پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔یہ اعلان عوامی رکشہ یونین کے مرکزی صدر مجید غوری نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سی این جی کی بندش پٹرول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے ہمارے گھروں کے چولہے تو پہلے ہی ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔ ہمارے ہونہار بچے تعلم سے محروم ہیں۔ نہ مکان کا کرایہ ادا کر سکتے ہیں۔ نہ بل ادا کرنےکی سکت رکھتے ہیں۔ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچ جائیں تو ایل ٹی سی والے دن میں تین تین چالان کر کے ظلم کی انتہا کر دیتے ہیں۔ احتجاج کے دوران ایک رکشہ ڈرائیور نے ایل ٹی سی کے پے در پے چالانو ں سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے رکشے کو آگ لگا دی ہے ۔ اس نے روز روز مرنے سے ایک دفعہ مرنے کو ترجیح دی ہے۔ کل کو اگر کوئی رکشہ ڈرائیو ر خود کشی کرتاہے۔ تو اس کا خون حکومت کے سر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دوسال سے کوحکومت ہماری پریشانیوں سے چشم پوشی کئے ہوئے ہے۔ اپنی آواز ان تک پہنچانے کے لئے آئندہ کے اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہزاروں رکشوں سمیت پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ۔