عام آد می کے مسائل حل کرنے کے لیے مضبوط بلدیاتی نظام نا گزیرہے،ڈاکٹر سعید

عام آد می کے مسائل حل کرنے کے لیے مضبوط بلدیاتی نظام نا گزیرہے،ڈاکٹر سعید

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) پنجاب کے رہنما ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ عام آدمی کو دےہی اور شہری علاقوں مےں درپےش مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے کے لئے شفاف اور مضبوط بلدےاتی ادارے ناگزےرہے پنجاب مےں رےموٹ کنٹرول بلدےاتی سسٹم نا قابل قبول ہوگا ،گذشتہ روز اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غےر جماعتی بنےادوں پر لوکل باڈی سسٹم تشکےل دےنے کی کوشش ناکام ہوگی ،انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ایف بلدےاتی انتخابات مےں ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ مےدان مےں اترے گی ،انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدےاتی انتخابات مےں خود ساختہ شےروں کی ناکام ترےن کارکردگی کا پول کھل جائے گا جو عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری، بد امنی اور بجلی کی قےمتوں مےں اضافے کے سواءکچھ نہےں دے سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1