ختم نبوتﷺ کے لےے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،علامہ خادم حسین

ختم نبوتﷺ کے لےے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،علامہ خادم حسین

لاہور (سٹاف رپورٹر)فدایان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی امیر شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ختم نبوتﷺ کے لےے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاامت مسلمہ کی غیور عوام اپنے سروں پر کفن باندھ کر ختم نبوتﷺ کے دفاع کے لےے میدان عمل میں نکلنے کے لےے تیار ہیں حکومت قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کو کنڑول کرے تاکہ ملک میں امن قائم ہو جب تک قادیانیوں کو قانون کے شکنجہ میں نہیں لایا جائے گا اس وقت تک قادیانی اپنی مشکوک سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز” ختم نبوت “کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ خادم حسین رضوی نے مزید کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی نے قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے کے لئے اسمبلی میں قرارداد پیش کرکے امت مسلمہ پر عظیم احسان کیا ان کی بخشش کے لئے یہ ایک یہ عمل کا فی ہے۔ علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ قادیانیوں کے خلاف پیش ہونے والی قرارداد کی حمایت کرنت والوں کی آقا کریم ﷺ ضرور شفاعت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1