بورڈآف ریونیو پنجاب آفس میںسینئر ممبر کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی واک کا اہتمام

بورڈآف ریونیو پنجاب آفس میںسینئر ممبر کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی واک کا ...

لاہور(اپنے نمائندے سے)وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشی میں بورڈآف ریونیو پنجاب آفس میں سنیئر ممبر کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاﺅ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے خصوصی آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف سمیت سیکرٹری ریونیو رائے جاوید،سیکرٹری سٹیلمنٹ افضل شاہین،ڈپٹی سیکرٹری اشتمال احمد متجاب کرامت،ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ طارق محموداور ممبر جوڈیشل 1سے لیکر ممبر جوڈیشل 6تک کے نا صرف تمام افسران نے شرتک کی بلکہ بورڈ آف ریونیو کے تمام ملازمین نے بھی اس سیمینار میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر سنیئر ممبر ندیم اشرف نے دنیا بھر میں کیے جانے والے حفاظتی اقدامات پر روشنی ڈالی ۔خصوصاً جاپان اور ازبکستان میں صحت کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات پر بھی روشنی ڈالی۔اس طرح سیکرٹری ریونیو رائے جاوید نے صفائی کے حوالے سے ممبران کو بریفنگ دی۔سنیئر سپریڈنٹ شیخ تنویر نے بھی صفائی اور صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی آگاہی دی ۔اس موقعہ پر بورڈ آف ریونیو پنجاب ہیڈ کوارٹر بلڈنگ اور فرید کوٹ ہاﺅس میں صفائی کروانے کے علاوہ ڈینگی سے بچاﺅ کے حوالے سے سپرے بھی کروائے گئے اور اس موقعہ پر سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف نے ڈاکٹر اکرم جاوید اور ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ طارق محمود کو ڈینگی کے حوالے سے خصوصی ذمہ داری بھی سونپی ہے جو کہ ہر ہفتے دونوں عمارتوں کا وزٹ کرنے کے بعد سنیئر ممبر کو رپورٹ بھی دینگے اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے خصوصی اہتمام بھی کرینگے۔سیمینار میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ اس طرح کے سیمینار مسلسل کیے جائیں گے اور انکا تسلسل نہیں چھوڑا جائے گا تاکہ ڈینگی سے بچا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1