پی اینڈ ڈی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے الیکشن،پروگریسو گروپ نے میدان مار لیا

پی اینڈ ڈی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے الیکشن،پروگریسو گروپ نے میدان مار لیا

لاہور(اپنے نمائندے سے)پی اینڈ ڈی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں22سال بعدپہلی مرتبہ باضابطہ طور پر انتخابات میں پروگریسو گروپ نے میدان مار لیا۔تفصیلات کے مطابق 22سال پہلے قائم ہونیوالی پی اینڈ ڈی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں گزشتہ روز پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پروگرویسو گروپ اور ڈویلپمنٹ گروپ نے حصہ لیا۔پروگریسو گروپ کی طرف سے صدر کیلئے خالد لطیف ،نائب صدر علی ظہیر شمسی،جنرل سیکرٹری احمد جواد فاروق رانا،فنانس سیکرٹری سہیل احمد راجا اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کیلئے سلمان اسحاق،شیخ اعجاز احمد ملک ریاست علی طور،چوہدری محمد یوسف اور شیخ تعمیر احمد نے حصہ لیا جبکہ انکے مد مقابل ڈویلپمنٹ گروپ کی طرف سے صدر کے امیدوار ڈاکٹر خاقان بابر ،نائب صدر چوہدری جاوید لطیف،جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالغفور،فنانس سیکرٹری شاہد ارشاد اور ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے ملک مشتاق ،رانا سخاوت علی اور چوہدری محمد شاہد ممبران تھے۔3700ممبران کی سوسائٹی میں سے صرف430ممبران نے اپنا حق رائے دیہی استعمال کیا۔پولنگ ختم ہونے ،پریزئیڈنگ افسر نے گنتی کے بعد پرگریسو گروپ کی فتح کا اعلان کیا۔پروگریسو گروپ نے330جبکہ انکے مد مقابل ڈویلپمنٹ گروپ نے100ووٹ حاصل کئے،فتح کے اعلان کے بعد پروگریسو گروپ کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر فاتح گروپ کے عہدیداران نے روزنامہ”پاکستان “سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے ممبران نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انشاءاللہ ہم انکے اعتماد پر پورا اتریںگے اور سوسائٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...