پاکستان میں لیڈر شپ کا فقدان ہے‘امریکہ سے سخت لہجے میں بات کرنا ہو گی

پاکستان میں لیڈر شپ کا فقدان ہے‘امریکہ سے سخت لہجے میں بات کرنا ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انوسٹی گیشن سیل)بات چیت کامیاب نہیں ہوئی سخت لہجے میں بات کرنی ہو گی۔امریکہ کی بجائے چین اور سعودی عرب جیسے ممالک سے دوستی مستحکم کرنی چاہیے۔پاکستان میں منجھی ہوئی لیڈر شپ کا فقدان ہے۔روز نامہ پاکستا ن کی طرف سے گئے سروے میںمحمد شبیر اور کامل گجر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا دوست نہیں دشمن ہے امریکہ صرف اپنے مفادات کے لئے کام کر رہا ہے حکمرانوں کو ہوش نے ناخن لے کر امریکی لابی کو سمجھتے ہوئے معصوموں کا قتل عام بند کرانا ہو گا۔محمد خلیل اور جابر علی نے کہا کہ لیڈرشپ کی کمزوری کی وجہ سے پاکستان دہشگردی کا گڑھ بنتا جا رہا ہے پاکستان میں مخلص قیادت کا فقدان ہے قائد اعظم جیسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔محمد خان اور تیمور نے کہا کہ پاکستان ایٹمی پاور ہے اسے سر اٹھا کر جینا چاہیے۔امریکہ سے بات کرنی چاہیے نہ مانے تو ڈرون گرا دینے چاہیںاور دوست ممالک سے تعلقات کو مستحکم کرنا چاہیے۔ظہور احمد نے کہا کہ پاکستان میں تمام مسائل کے حل کے لئے سیاسی اتحاداور ہم آہنگی ضروری ہے پاکستان میں بیرونی سے زیادہ ا ندرونی خطرات گھمبیر ہیں۔حکمرانوں کو سیاسی آنکھ مچولی ختم کرنا ہو گی۔
عوامی رائے

مزید :

صفحہ اول -