قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہنگا مہ خیزاجلاس آج شروع ہوں گے

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہنگا مہ خیزاجلاس آج شروع ہوں گے

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس (آج) پیر سے شروع ہونگے۔ 14 ویں قومی اسمبلی کا چھٹا اجلاس سہ پہر 4بجے ہوگا جس میں اپوزیشن کی جانب سے ڈرون حملوں‘ پٹرولیم مصنوعات‘ بجلی اور گیس کی قیمتوں مں اضافے کیخلاف شدید احتجاج کیا جائے گا جبکہ حکومت ایوان کو وزیراعظم کے دورہ امریکہ‘ ڈرون حملوں‘ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت اور طالبان کیساتھ مذاکرات پر اعتماد میں لے گی جبکہ انسداد دہشت گردی اور تحفظ پاکستان آرڈیننس بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ سینٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں وزیر داخلہ کی جانب سے دہشت گردی کے بارے میں غلط اعدادو شمار پیش کرنے اور غیر پارلیمانی رویہ اپنانے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کریں گی جبکہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت اور طالبان سے مذاکرات سمیت دیگر امور پر بحث کی جائے گی۔

اجلاس

مزید : صفحہ اول