محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

 کراچی(آئی این پی)ماہ محرم الحرام 1435ھجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج)پیر کو کراچی میں محکمہ موسمیات کی بلڈنگ میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان شریک ہوں گے اور اجلاس کے اختتام پر چیئرمین کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے اور اس کی روشنی میں عاشورہ محرم کا تعین بھی ہوگا۔مرکزی کمیٹی کے ساتھ ساتھ ضلعی اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر مقامی کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوں گے جو اپنے اپنے علاقوںمیں چاند نظر آنے کے بارے میں اطلاعات اکٹھی کریں گی۔ماہرین فلکیات کے مطابق پیر کو محرم کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

مزید : صفحہ اول