عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی)لال مسجد کے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی شہید کے قتل کے مقدمے میں پرویزمشرف کا ٹرائل ہائیکورٹ میں کرنے کے لئے دائر شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان کی پٹیشن کی سماعت(کل )منگل کو ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی پٹیشن کی سماعت کریں گے۔ ۔دوسری طرف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت(آج )پیر کوہوگی۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جسٹس واجد علی پرویزمشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت کریں گے۔پرویزمشرف کی طرف سے الیاس صدیقی اور ہارون الرشید غازی کی طرف سے طارق اسد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وکلاءکا پینل عدالت میں پیش ہوگا۔طارق اسد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ہارون الرشید غازی کی پیروی کے لئے قائم وکلاءکے پینل میں سپریم کورٹ وکیل ملک عبدالحق اور ہائیکورٹ کے وکیل مولانا وجیہہ اللہ خان شامل ہیں
عبدالرشید غازی کیس