سی سی پی او لاہو ر کا ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ پولیس لائنز کا دورہ

سی سی پی او لاہو ر کا ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ پولیس لائنز کا دورہ

لاہور(کرائم سیل)ہ سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد نے گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار کے ہمراہ پولیس لائنز کا دورہ کیا اور ڈینگی مچھر کے خاتمے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن رانا شہزاد اکبر ایس پی ہیڈ کوارٹرز معروف واہلہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سی سی پی او نے میس،گراﺅنڈ،کمیٹی روم ہال اور مختلف دفاتر میں صفائی کے نظام کو چیک کیا اور مچھر مار سپرے باقاعدگی سے کروانے کی ہدایت کی۔ چوہدری شفیق احمد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تھانوں میں مچھر مار سپرے کے ساتھ ساتھ صحت و صفائی کے نظام کا بھر پور خیال رکھا جائے خاص طوپر اس بات کو ضرور مد نظر رکھا جائے کہ کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو ا۔اُنہوں نے کہا کہ تھانوں میں تعینات اہلکاروں کو ڈینگی کے حوالے سے بھر پور آگاہی دینے کا پروگرام فوری شروع کیا جائے اور اس ضمن میں تھانوں کے باہر ڈینگی سے بچاﺅ کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے بینرز بھی آویزاں کیے جائیں ۔چوہدری شفیق احمد نے میس کے دورے کے دوران صحت و صفائی کے بارے میں مزید ہدایت کرتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو ہدایت کی کہ پانی کے نکاس کا خاص خیال رکھا جائے اور مختلف سٹورز میںمچھر مار سپرے ضرور کروایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پودوں درختوں اور گھاس کو اتنا ہی پانی دیا جائے جو ان میں کھڑا نہ ہو کیونکہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں زیادہ تیزی سے افزائش پکڑتا ہے ۔انہوں نے ورکشاپ کے دورے کے دوران سی سی پی او نے کہا کہ گاڑیوں کے خراب ٹائرز کو فوری طور پر سٹورز میں رکھوایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان میں پانی کسی طرح بھی کھڑا نہ ہو اُنہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام پر پہلے سے زیادہ توجہ دی جائے اور ڈینگی کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔

مزید : علاقائی