ڈسکہ: قبضہ کی کوشش میں 9 افراد کی فائرنگ، خواتین پر تشدد

ڈسکہ: قبضہ کی کوشش میں 9 افراد کی فائرنگ، خواتین پر تشدد

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر ) موضع چک میانہ کے رہائشی محمد رمضان نے رفاہ عامہ کے لیئے ایک کنال تین مرلہ جگہ دی ہو ئی تھی جس پر گاﺅں کا رہائشی طاہر وغیرہ قبضہ کر نا چاہتے تھے گزشتہ روز ملزمان جگہ پر چار دیواری بنا رہے تھے کہ منع کر نے پر ملزما ن طاہر ،انوار وغیرہ6افارد گھر آئے اور ہوا ئی فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور گھر میں گھس کر خواتین کو زدوکوب کیا تھانہ صدر پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید : علاقائی