آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا

آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا

لاہور ( کرائم سیل) شہر مےں آتشزدگی کے 2مختلف واقعا ت کے دوران لاکھوں روپے مالےت کاسامان جل گےا۔ بتاےا گےا ہے کہ شیرا کوٹ کے علاقہ بابو صابو انٹر چینج کے قریب سلیم کے گھر مےں بجلی کے شارٹ سر کٹ کے باعث آگ بھڑ ک اٹھی جس کے نتےجہ مےں لاکھوں روپے مالےت کاقیمتی گھریلو سامان جل گےا جبکہ غازی آباد کے علاقہ فتخ گڑھ میں ایک گودام مےں ےو پی اےس مےں آگ لگنے کےوجہ سے ہزاروں روپے مالےت کاخام مال جل گےا ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر دونوں جگہوں پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی