ڈی جی سپورٹس بورڈ اور دیگر افراد پر کوچنگ آفس سے لاکھوں کا سامان چوری کرنیکا الزام

ڈی جی سپورٹس بورڈ اور دیگر افراد پر کوچنگ آفس سے لاکھوں کا سامان چوری ...

                                                                                                                                                                                        لاہور (کرائم سیل ) ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کوچنگ آفس ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ہاکی سٹیڈیم مس عذرا پروین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور ،عامر جلیل سنیئر ہاکی کوچ ،ندیم انجم اسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب اور ظہور احمد سپرنٹنڈنٹ سپورٹس بورڈ ہاکی سٹیڈیم اور ان کے ہمراہ 5نامعلوم افراد نے ان کے آفس سے لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈز،موبائل فون،گاڑی کی اصل فائل ،یو ایس بی ،لیپ ٹاپ کمپیوٹر سمیت دیگر سامان چوری کرلیا ہے ۔مذکورہ خاتون عذرا پروین نے تھانہ گلبرگ میں ان افراد کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کوچنگ آفس ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ہاکی سیڈیم مس عذرا پروین نے تھانہ گلبرگ میں دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ مورخہ 30اکتوبرکو اپنے آفس آئی تو اس کے کمرے میں ایک شخص بیٹھا تھا جس نے بتایا کہ اس کا ڈیپوٹیشن پر اس آفس میں تبادلہ ہو گیا ہے یہ کمرہ اس کو ڈی جی سپورٹس اور ڈپٹی ڈائریکٹر ولایت شاہ نے الاٹ کیا ہے۔ مذکورہ خاتون اپنا سامان اٹھانے کے لئے آگے بڑھی تو اس کاسامان غائب تھا ۔مذکورہ خاتون عذرا پروین کا کہناہے کہ ڈی جی سپورٹس نے اس کا تبادلہ جان بوجھ کر کروایا ہے اس نے عدالت سے Stay لے رکھا ہے مگر ڈی جی سپورٹس نے پھر بھی اس کا تبادلہ کیا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور ،عامر جلیل سنیئر ہاکی کوچ ،ندیم انجم اسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب اور ظہور احمد سپرنٹنڈنٹ سپورٹس بورڈ ہاکی سٹیڈیم اور ان کے ہمراہ 5نامعلوم افراد نے ان کے آفس سے لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈز،موبائل فون،گاڑی کی اصل فائل ،یو ایس بی ،لیپ ٹاپ کمپیوٹر سمیت دیگر سامان چوری کرلیا ہے ۔مذکورہ خاتون عذرا پروین نے تھانہ گلبرگ میں ان افراد کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے ۔

مزید : علاقائی