رﺅف طاہر کی اہلیہ کی رسم قل واپڈا ٹاﺅن کی جامع مسجد میں ادا کی گئی، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

رﺅف طاہر کی اہلیہ کی رسم قل واپڈا ٹاﺅن کی جامع مسجد میں ادا کی گئی، بڑی تعداد ...

لاہور (جنرل رپورٹر) معروف صحافی اور کالم نویس رﺅف طاہر کی اہلیہ مرحومہ کی رسم قل گزشتہ روز ایف ٹو واپڈا ٹاﺅن کی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔ رسم قل میں شرکت کرنے والی ممتاز شخصیات میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی، عطاءالرحمن، شاہد ملک، ڈاکٹر اجمل نیازی، سید ارشاد عارف، منیر احمد خان، سہیل وڑائچ، علامہ سعید اظہر، سید احسان اللہ وقاص، انوار قمر، اشرف ممتاز، فاخر ملک، اجمل شاہ دین، افضال ریحان، علی شامی، سلمان عابد سمیت دیگر افراد شامل تھے۔رسم قل کے بعد بڑی تعداد میں مختلف افراد نے رﺅف طاہر کی رہائش گاہ پر جا کر مرحومہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات میں بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید : صفحہ آخر