ڈیرہ بگٹی ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5کلو دھماکہ خیزمواد برآمد
ڈیرہ بگٹی (آئی این پی )ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ اتوار کوایف سی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد ڈیرہ بگٹی شہر میں سڑک کے کنارے نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کئے گئے تھے کہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا اور ناکارہ بنا دیا