پچاس ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، لطیف کھوسہ

پچاس ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، لطیف کھوسہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پچاس ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔قاتلوں کو معاف کیا گیا تو شہدا کا خون میاں نواز شریف کے سر ہوگا۔ آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملکی سلامتی کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کیلئے تیار ہیں۔ وہ اتوار کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امریکہ سے ڈرون حملے تو نہیں رکواسکی تاہم حکومت نے مہنگائی کا ڈرون عوام پر گرادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو پامال کرنے والوں اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کی رٹ سے بات چیت نہیں ہونی چاہئے جو آئین کو تسلیم کرے۔ اس سے بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سونامی خان پر جو تنقید کی ہے وہ صحیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے۔ یکطرفہ فیصلے نہ کئے جائیں۔

مزید : صفحہ آخر