سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی غازی عبدالرشید قتل کیس میں بھی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی غازی عبدالرشید قتل کیس میں بھی ضمانت منظور، ...

آخری کیس تھا، پرویز مشرف کوئی ڈیل نہیں کررہے ، دوبارہ عملی سیاست کاآغاز کریں گے : وکیل

سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی غازی عبدالرشید قتل کیس میں بھی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غازی عبدالرشید قتل کیس میں سیشن کورٹ نے سابق فوجی صدرپرویز مشرف کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے اور اُنہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا تاہم بعد ازاں ضمانتی مچلکے نقدی کی صورت میں جمع کرانے کے لیے ایک اوردرخواست دائر کردی گئی ۔ لال مسجد آپریشن کے دوران غازی عبدالرشید کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے کی ۔ دوران سماعت مدعی کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے موقف اپنایاکہ ٹرائل اسلام آبادہائیکورٹ منتقل کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے ،اس پر فیصلہ آنے تک معاملہ موخر کیاجائے ۔ وکیل صفائی الیاس صدیقی نے کہاکہ معاملے کو لٹکانے کی بجائے فیصلہ کیاجائے ،نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق درخواست ضمانت کا فیصلہ پانچ دن میں کرنا ضروری ہے ،جوفیصلہ ہواقبول کریں گے۔ عدالت نے واضح کیاکہ عدالت عالیہ کی طرف سے کوئی حکم امتناعی جاری کیاگیاہے تو پیش کریں ، سٹے نہ آیا تو 12بجے فیصلہ سنائیں گے اور سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی ۔ سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو سٹے آرڈرپیش نہ کیے جانے پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف کی درخواست منظور کرلی اور دولاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیدیا۔پرویز مشرف کی معاون وکیل افشاں نے ضمانتی مچلکوں کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی اور درخواست کی کہ مچلکے کیس کی صورت میں جمع کرانے کی اجازت دی جائے ۔ یادرہے کہ یہ وہ آخری کیس تھاجس میں پرویز مشرف گرفتار تھے ۔بعدازاں پرویز مشرف کی معاون وکیل افشاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ضمانت منظور ہوگئی ہے اور پرویز مشرف کہیں نہیں جارہے ، وہ اِسی ملک میں رہیں گے اور اب دوبارہ عملی سیاست شروع کریں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ اگر پرویز مشرف کے بارے میں کسی کو غلط فہمی ہے تو وہ دور کرلے ،وہ نواز شریف نہیں ، پرویز مشرف کوئی ڈیل نہیں کررہے ۔ذرائع نے بتایاکہ پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں موجود ہے اور وہ باہر نہیں جاسکتے ۔