طالبان اسلام کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے امن قائم کریں، بیگناہ افراد کو قتل نہ کریں:بیرسٹر شازیہ انجم

طالبان اسلام کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے امن قائم کریں، بیگناہ افراد کو قتل نہ ...
طالبان اسلام کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے امن قائم کریں، بیگناہ افراد کو قتل نہ کریں:بیرسٹر شازیہ انجم

  


لندن (بیورورپورٹ) مسلم لیگ ق اوورسیز وویمن ونگ برطانیہ کی صدر بیرسٹر شازیہ انجم نے کہا ہے کہ امریکہ نے حکیم اللہ محسود اور اسکے ساتھیوں کو اس وقت نشانہ بنایا ہے جب پاکستان کا دوسرے یوم مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونے والا تھا ان مذاکرات کو امریکہ نے اپنے مفادات کیلئے قربان کر دیا اور خود افغان طالبان سے مذاکرات کر کے ناکام جنگ لڑنے کے بعد افغانستان سے رخصت ہو رہا ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا یہ موقع ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور سیاستدان آپس میں ذاتی لڑائی جھگڑوں اور ملکی مفادات کے منافی بیانات دینے کی بجائے اتحاد و اتفاق کی شاندار مثال پیدا کر دیں کیونکہ یہی ایک راستہ ہے جس سے پاکستان نازک دور سے نکل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حالات کا یہ تقاضا ہے کہ جذبات کی بجائے ہوش کے ناخن لیے جائیں دریا غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کیلئے پہلے ہی نائن الیون کے بعد بے شمار مسائل پیدا ہو گئے ضرورت اس امر کی ہے کہ سفارتکاری کے ذریعے ڈرون کو ختم کرایا جائے اور پاکستانی طالبان کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے امریکہ اگر افغانستان کی طویل ترین جنگ سے کچھ حاصل نہیں کر سکا تو پاکستانی طالبان کیساتھ حکومت کو مذاکرات کرنا چاہیں طالبان بھی ہوش کے ناخن لیں اور بے گناہ افراد کو قتل کرنیکی بجائے اسلام کے زریں اصولوں کو اپنا لیں جس میں امن ہی امن ہے۔

مزید : بین الاقوامی