کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی کارروائی ، پٹرول پمپ پرڈکیتیوں کے سرغنہ اور ٹارگٹ کلرز سمیت 15مشتبہ افرادگرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی کارروائی ، پٹرول پمپ پرڈکیتیوں کے ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی کارروائی ، پٹرول پمپ پرڈکیتیوں کے سرغنہ اور ٹارگٹ کلرز سمیت 15مشتبہ افرادگرفتار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اور سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران پانچ مبینہ ٹارگٹ کلرز اور پٹرول پمپ پر ڈکیتیوں کے ماسٹرمائنڈ سمیت 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ایسٹ زون نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ٹارگٹ کلرز سمیت 14ملزمان کو حراست میں لے لیا جو قتل ، اقدام قتل ، اغوااور بنک ڈکیتیوں میں ملوث تھے ۔ اُدھر نارتھ کراچی میں ایک فلیٹ پر ایس آئی یو نے چھاپہ مارکارروائی میں دستی بم حملوں اور پٹرول پمپوں پر ڈکیتیوں کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی فاروق اعوان نے بتایاکہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیاگیاہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے دستی بم ، چار پستول ، ریپیٹر اور مال مسروقہ برآمد کرلیاگیاہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں