عزم نو 4کی اختتامی تقریب ، ڈرون طیارہ گرانے کا عملی مظاہرہ ، پاک فوج ہر چیلنج کا سامناکرنے کیلئے تیار ہے: وزیراعظم نوازشریف

عزم نو 4کی اختتامی تقریب ، ڈرون طیارہ گرانے کا عملی مظاہرہ ، پاک فوج ہر چیلنج ...
  • عزم نو 4کی اختتامی تقریب ، ڈرون طیارہ گرانے کا عملی مظاہرہ ، پاک فوج ہر چیلنج کا سامناکرنے کیلئے تیار ہے: وزیراعظم نوازشریف

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی مشقوں کے دوران پاک فوج نے اینٹی ایئرکرافٹ گن کے ذریعے ڈرون طیارے کو گرانے کا کامیاب تجربہ کیاہے اور اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پاک فوج ہروقت ہرقسم کے چیلنج کاسامناکرنے کو تیار ہے ، ڈرون حملے خودمختاری کے خلاف ہیں ۔ خیرپورٹامیوالی  میں پاک فوج کی جنگی مشقیں ’عزم نو4کے اختتامی روز وزیراعظم نواز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ہمراہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔ مشقوں کے دوران پاک فوج کے ہیلی کاپٹراور لڑاکاطیاروں نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، اینٹی ایئرکرافٹ گن کے ذریعے ڈرون طیارے کو گرایاگیا، آرمڈ اور آرٹلری کے دستوں نے بھی اپنے اہداف حاصل کیے اور فائرپاور ایکسرسائز کی ۔ جنگی مشقوں میں ایف 16، جے ایف 17تھنڈر اور کوبرا نے بھی حصہ لیا اور ملٹی بیرل راکٹ لانچر ز کابھی عملہ مظاہرہ کیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کو داخلی و خارجی مسائل کا سامناہے ، پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارتیں بہترین صلاحیتوں کاثبوت ہیں ، مشقوں کی کامیابی پر جنرل کیانی اورم سلح افواج کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔اُنہوں نے کہاکہ پاک فوج ہروقت ہرقسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، وہ ہمیشہ قوم کے ساتھ کھڑی رہی اور یقین ہے کہ قوم اپنے عز م سے تمام مسائل پر قابو پالے گی ۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ ، وہ وقت گزرگیاجب فارن پالیسی ٹیلی فون پر بنتی تھی ،ملک میں جمہوری نظام مستحکم ہوچکاہے ، حکومت نے الخالد اور ضرارٹینکوں جیسے منصوبوں پر کام کیا۔اُنہوں نے بتایاکہ حکومت واضح کرچکی ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں ،یہ حملے امن کیلئے کوششوں کو سپوتاژکرتے ہیں ۔ قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف کو ہیلی پیڈ سے خود چیف آف آرمی سٹاف گاڑی میں جنگی مشقوں کے مقام تک لے کرآئے تھے ۔

مزید : قومی /Headlines

loading...