نیٹوفورسز کی رسد ڈرون حملوں کی بندش سے مشروط کرنے پر غور

نیٹوفورسز کی رسد ڈرون حملوں کی بندش سے مشروط کرنے پر غور
نیٹوفورسز کی رسد ڈرون حملوں کی بندش سے مشروط کرنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے افغانستان میں موجود اتحادی افواج کی رسد کو ڈرون حملوں کی بندش سے مشروط کرنے پر غور شروع کردیاہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق نیٹو کی رسد کو ڈرون حملوں کی بندش سے مشروط کرنے کے لیے پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کے رہنماﺅں سے وزراءنے رابطے شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی مشترکہ لائحہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ بتایاگیاہے کہ تمام فیصلے قومی وسیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر کیے جائیں گے ، یہ فیصلے کسی دباﺅ کانتیجہ نہیں بلکہ قومی مفاد میں کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

مزید :

قومی -