اب بھی مصرکو قانونی صدر ہوں : محمد مرسی

اب بھی مصرکو قانونی صدر ہوں : محمد مرسی
اب بھی مصرکو قانونی صدر ہوں : محمد مرسی

  


قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصرکے معزول صدرمرسی نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے بیان میں کہاہے کہ وہ اب بھی مصر کے قانونی صدر ہیں ۔ پیر کو مصر کی عدالت میںمرسی کی پیشی سے قبل اخوان المسلمین کے سرگرم کارکنان اور رہنماﺅں کی گرفتاریوں کا عمل تیز کردیاگیااور درجنوں کو حراست میں لے لیاگیا۔ محمد مرسی نے عدالت میں دیئے گئے اپنے بیان میں کہاہے کہ وہ اپنے خلاف عدالتی کارروائی کو مستردکرتے ہیں اور اب بھی مصر کے قانونی صدرہیں ۔بعدازاں عدالت نے معزول صدرمرسی کے خلاف آٹھ نومبرتک مزید سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : بین الاقوامی