غیرقانونی تارکین وطن کیلئے عام معافی کی مدت ختم ، سعودی حکام کا ویزاقوانین پر عمل درآمدشروع، ریاض میں غیرملکیوں کے ہوٹل اور سٹال بند

غیرقانونی تارکین وطن کیلئے عام معافی کی مدت ختم ، سعودی حکام کا ویزاقوانین ...

پاکستانی سفارتخانے کے گیٹ بند کردیے گئے: شہری

غیرقانونی تارکین وطن کیلئے عام معافی کی مدت ختم ، سعودی حکام کا ویزاقوانین پر عمل درآمدشروع، ریاض میں غیرملکیوں کے ہوٹل اور سٹال بند

  


ریاض ، جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے عام معافی کی مدت ختم ہوگئی ہے جس کے بعد سعودی حکام نے ویزاقوانین پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کاآغاز کردیاہے ، ریاض اور جدہ میں غیر ملکیوں کے سٹال ، دکانیں اور ہوٹل بند ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی سفارتخانہ کے گیٹ بھی بند کردیے گئے ہیں ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کے لیے عام معافی کی مدت ختم ہوتے ہی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور پکڑدھکڑکے بعد غیرقانونی تارکین وطن کو اُن کے آبائی ممالک بھیجنے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں ۔ سعودی حکام کاکہناہے کہ مقامی شہریوں کے لیے ملازمت کے موقع پیداکرناچاہتے ہیں ۔دوسری طرف پکڑدھکڑ کے ڈر کی وجہ سے سعودی عرب کے بڑے شہروں میں غیرملکیوں نے سٹال ، دکانیں اور ہوٹل بند کردیئے ہیں اور خفیہ مقامات پر چلے گئے ہیں ۔ نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کاکہناتھاکہ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے سفارتخانے آئے ہیں لیکن سفارتخانے کا گیٹ بھی بند کردیاگیاہے ۔ متاثرین کاکہناتھاکہ پاکستانی حکام نے موقف اپنایاکہ جس پاسپورٹ پر آئے تھے ، اُسی پر واپس جاﺅ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں