نیٹو سپلائی بندکرنے کیلئے 20نومبرکی ڈیڈ لائن

نیٹو سپلائی بندکرنے کیلئے 20نومبرکی ڈیڈ لائن
نیٹو سپلائی بندکرنے کیلئے 20نومبرکی ڈیڈ لائن

  


 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے نیٹو سپلائی بند کرنے کیلئے حکومت کی 20نومبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں میں نیٹو کی سپلائی بند کرنے کیلئے قراردادیں جمع کرارکھی ہیں لیکن محرم الحرام کے احترام کے پیشِ نظر ہم دیکھیں گے کہ حکومت 20نومبر تک کیا اقدام کرتی ہے ۔ اس کے بعد پھر تحریکِ انصاف عملی اقدام کرے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس