مصرمیں ہم جنس پرستوں کی شادی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ، آٹھ ملزمان کو عمر قید

مصرمیں ہم جنس پرستوں کی شادی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ، آٹھ ملزمان کو عمر قید
مصرمیں ہم جنس پرستوں کی شادی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ، آٹھ ملزمان کو عمر قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ایک عدالت نے مبینہ طور پر ہم جنس پرستوں کی شادی کی تقریب میں نظر آنے والے آٹھ افراد کو تین سال قید کی سزا سنادی ہے۔ان افراد نے اپنے اوپر عائد عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی اور بدکاری کو ہوا دینے کے الزامات کی تردید کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ستمبر میں یوٹیوب پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دریائے نیل میں ایک کشتی پر دو مرد ایک دوسرے کو انگوٹھی دیتے ہوئے نظر آئے جس کے منظرعام پر آنے کے بعد اسلام پسندوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معزول صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے ملک میں اخلاقی معیار میں کمی آ رہی ہے جبکہ حالیہ مہینوں میں ہم جنس پرستوں کے ٹھکانوں پر پولیس کے چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے۔
یادرہے کہ مصر میں ہم جنس پرستی پرقانونی طور پر کوئی پابندی نہیں لیکن معاشرے میں اس کی اب بھی ممانعت ہے اور حالیہ مہینوں میں ہم جنس پرستوں کے ٹھکانوں پر پولیس کے چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے۔