اپنی بیٹیوں کو واپس لانے کے لیے برطانوی ماں شام پہنچ گئی

اپنی بیٹیوں کو واپس لانے کے لیے برطانوی ماں شام پہنچ گئی
اپنی بیٹیوں کو واپس لانے کے لیے برطانوی ماں شام پہنچ گئی

  

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگجوﺅں کی دلہن بننے کیلئے برطانیہ سے فرار ہوکر شام پہنچنے والی دو جڑواں بہنوں کی والدہ کو بھی جنگجوﺅں نے پکڑ لیا۔ زہرہ اور سلمیٰ حالانی نامی بہنوں کی عمر 16 سال ہے اور وہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے تعلق رکھتی ہیں۔ جون میں یہ دونوں بہنیں ترکی کے راستے شام فرار ہوگئیں جہاں پہنچتے ہی مبینہ طور پر یہ دونوں جنگجوﺅں کی دلہنیں بن گئیں۔ لڑکیوں کے 52 سالہ والد ابراہیم اور 45 سالہ والدہ خدرہ جما اپنی بچیوں کی تلاش میں نکلے اور شام میں ایک امدادی کارکن سے رابطہ کرکے لڑکیوں کو سمجھا بجھا کر واپس لانے کی کوشش کی، امدادی کارکن نے شام کے علاقہ الباب میں دونوں بہنوں میں سے ایک کے ساتھ ملاقات کی لیکن اس کا کہنا تھا کہ وہ جنگجوﺅں کے ساتھ بہت خوش ہے۔ بالآخر خدرہ خود بیٹی کو منانے کیلئے روانہ ہوئی لیکن اسے مشکوک اور برطانوی ایجنٹ سمجھ کر گرفتار کرلیا گیا۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ اب اسے چھوڑ دیا گیا ہے لیکن دونوں لڑکیاں تاحال شام میں ہی ہیں۔ ابراہم خاندان کا ابتدائی وطن صومالیہ ہے اور ان کے 10 بچوں میں سے ایک 21 سالہ بیٹا پہلے ہی صومالیہ میں الشباب تنظیم کے جنگجوﺅں کے ساتھ شامل ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -