دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زیادہ سنچریاں،پاکستان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زیادہ سنچریاں،پاکستان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر ...

  

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں باہمی دو میچوں پر مشتمل سیریز میں زیادہ سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی شاہینوں نے کینگروز کے خلاف متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مجموعی طور پر نو سنچریاں بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے قبضے میں کیا۔ گرین شرٹس نے پہلے ٹیسٹ میں چار اور دوسرے ٹیسٹ میں پانچ سنچریاں بنائیں۔ اس سے قبل دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زیادہ سے زیادہ چھ سنچریاں بنی تھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -