ٹور میچ،پاکستان اے نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 215 رنز بنا لئے

ٹور میچ،پاکستان اے نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 215 رنز بنا لئے

  

شارجہ (سپورٹس ڈےسک)شان مسعود کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پاکستان اے نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 215 رنز بنا لئے تھے۔ شان مسعود 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایش سودی نے 4 اور ٹم ساﺅتھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پیر کو شارجہ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹور میچ میں پاکستان اے ٹیم کے کپتان انور علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شان مسعود کے سوا پاکستان کا کوئی بھی بلے باز جم کر کیوی باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان اے نے 9 وکٹوں پر 215 رنز بنا لئے تھے، شان مسعود 67، عدیل امین 43، بابر اعظم 24، عابد علی 22، کپتان انور علی 21، سمیع اسلم 3، حارث سہیل 7، سعد علی 11 عدنان اکمل صفر پر آﺅٹ ہوئے، ایش سودی نے 4 اور ٹم ساﺅتھی نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -