ریفری کی پٹائی کرنے والے فٹبالر پر 50 سال کی پابندی

ریفری کی پٹائی کرنے والے فٹبالر پر 50 سال کی پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا(آن لائن) سوئٹزرلینڈ کے ایک شوقیہ فٹبالر پر ریفری کے منہ پر بال مارنے اور پھر پانی کا اسپرے کرنے پر 50 سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔پرتگال فٹبال کلب نامی کلب کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی رکارڈو فریرا کے لیے پابندی کوئی نئی بات نہیں ہے۔رکارڈو پر اس سے قبل 45 مقابلوں کی پابندی لگ چکی ہے جب انہوں نے مدِ مقابل ٹیم کے کھلاڑیوں پر حملہ کیا تھا۔
28 سالہ رکارڈو نے اس پابندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال تھا کہ زیادہ سے زیادہ ایک یا دو سال کی پابندی لگے گی مگر 50 سال؟ فٹبال میری زندگی ہے۔چوتھے درجے کی لیگ کے وکیل رابرٹ بریٹر نے کہا کہ ’ہمیں اپنی لیگ کے لیے ایسا کھلاڑی نہیں چاہیے۔ بد قسمتی سے ہم اس طرح کے رویے والے کھلاڑیوں سے سال میں ایک بار نمٹنا پڑتا ہے۔فریرا اپنی ٹیم کی جانب سے ایک غیر استعمال شدہ متبادل کھلاڑی تھے