مارک رام پراکاش انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر

مارک رام پراکاش انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر

  

لندن (سپورٹس ڈےسک) سابق انگلش بلے باز مارک رام پراکاش تینوں طرز کی کرکٹ کیلئے انگلینڈ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر ہو گئے۔ رام رواں ماہ ٹیم کے دورہ سری لنکا سے قبل اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

 انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رام گراہم گوچ کے کام چھوڑنے کے بعد سے پارٹ ٹائم بنیاد پر ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں، پراکاش بیٹنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسلئے ہم نے انہیں تینوں طرز کی کرکٹ کیلئے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -