ریکارڈ ساز فتح ، ابوظہبی ٹیسٹ پاکستان کیلئے یادگار بن گیا

ریکارڈ ساز فتح ، ابوظہبی ٹیسٹ پاکستان کیلئے یادگار بن گیا

  

ابوظہبی (سپورٹس ڈےسک)پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کینگروز کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کو یادگار بنا لیا۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈز بنائے اور کئی توڑے، یونس خان نے پہلی اننگز میں سنچری بنا کر پاکستان کی طرف سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ وہ کینگروز کے خلاف مسلسل تین اننگز میں سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بھی بنے، اسی میچ میں مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری کا عالمی ریکارڈ اپنے قبضے میں کیا، اس کے ساتھ ساتھ مصباح نے تیز ترین سنچری کا ویون رچرڈز کا عالمی ریکارڈ بھی برابر یا، مصباح نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری کا ماجد خان کا ریکارڈ بھی توڑا۔ مصباح نے مسلسل دوسنچریاں بھی بنائیں، اظہر علی نے بھی مسلسل دو سنچریاں بنائیں اور یہ 40 برس بعد ٹیسٹ تاریخ میں دوسرا موقع تھا کہ ایک ٹیم کے دو بلے بازوں نے ایک میچ میں دو، دو سنچریاں بنانے کا کارنامہ سر انجام دیا۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں کینگروز کے خلاف کامیابی پاکستان کی رنز کے اعتبار سے ریکارڈ ساز فتح ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -