آسٹریلوی ٹیم کو 34 برسوں بعد ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست

آسٹریلوی ٹیم کو 34 برسوں بعد ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست

  

ابوظہبی (سپوٹس ڈےسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو 34 برسوں بعد ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کینگروز کو پیر کو ابوظہبی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے ہاتھوں 356 رنز کے بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل 1980ءمیں کینگروز کو ایڈیلیڈ کے مقام پر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 408 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ مجموعی طور پر آسٹریلیا کی ٹیسٹ تاریخ میں چوتھی بدترین شکست ہے۔ اس سے قبل 1928ءمیں آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں 675 رنز، 1938ءمیں انگلینڈ کے ہاتھوں 579 رنز اور 1980ءمیں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 408 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آسٹریلوی ٹیم کے 35 برسوں بعد آخری پانچ کھلاڑی کم ترین سکور پر آﺅٹ ہوئے۔

پیر کو ابوظہبی میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے آخری پانچ کھلاڑیوں نے صرف 8 رنز بنائے۔ یہ 35 برسوں بعد پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا کے آخری پانچ کھلاڑی کم ترین سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ اس سے قبل1979ءمیں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے آخری سات کھلاڑی صرف پانچ رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -