سوہاگ غازی آج سے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی پر کام کر ینگے

سوہاگ غازی آج سے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی پر کام کر ینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ (سپورٹس ڈےسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سوہاگ غازی سپن باﺅلنگ کوچ روون کلپگے کی زیر نگرانی میں (آج) منگل سے اپنے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی پر کام کریں گے۔ غازی کو بنگلہ دیشی فیلڈنگ کوچ محمد صلاح الدین کی نگرانی میں باﺅلنگ ایکشن کو درست کرنا تھا لیکن صلاح الدین کی نجی مصروفیات کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا جس کی وجہ سے غازی اب روون کلپگے کی زیر نگرانی اپنے ایکشن کو درست کرنے پر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ صلاح الدین نے اس سے قبل عبدالرزاق کے باﺅلنگ ایکشن کو درست کرنے میں بھی مدد کی تھی۔
واضح رہے کہ غازی کو مشکوک باﺅلنگ ایکشن کی بناءپر آئی سی سی کی طرف سے معطلی کا سامنا ہے اور اب وہ باﺅلنگ درست کرنے کے بعد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔