سبزی خوروں کا برہنہ احتجاج

سبزی خوروں کا برہنہ احتجاج
سبزی خوروں کا برہنہ احتجاج

  

لندن (نیوز ڈیسک) جانوروں سے محبت انسانی فطرت کا حصہ ہے لیکن برطانیہ کے ایک مشہور مقام پر سینکڑوں خواتین اور مرد جانوروں کے تحفظ اور ان کے ساتھ ہمدردی کے جذبات اجاگر کرنے کیلئے سرعام برہنہ ہوکر لیٹ گئے۔ ان منچلوں کا تعلق جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم PETA سے ہے۔ اہل علاقہ اور مسافر یہ دیکھ کر بہت حیران ہوئے کہ مشہور ٹریفالگر سکوائر کے عین درمیان میں سینکڑوں انسانی جسم بالکل بے پردہ پڑے تھے جبکہ ان جسموں پرمصنوعی خون کے چھینٹے اور دھبے بھی لگے تھے۔ یہ عجیب و غریب منظر دیکھنے کیلئے ہزاروں لوگ جمع ہوگئے۔ تنظیم PETA کی ڈائریکٹر میمی بخیچی کا کہنا ہے کہ جانوروں کو بھی انسانوں کی طرح غم، خوشی، راحت اور درد کا احساس ہوتا ہے اس لئے انسانوں کو چاہیے کہ وہ غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر سال اربوں جانوروں کو ہلاک کرنے کی بجائے نباتاتی ذرائع کا استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اتوارکے دن کو بطور ورلڈ ویجن ڈے منارہے ہیں تاکہ دنیا بھر کے انسانوں کو گوشت خوری کے ماحولیاتی نقصانات اور انسانی صحت پر مضر اثرات سے آگاہ کیا جاسکے۔

 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -