امریکی اداکار ٹام کروز کا نئی فلم کے لیے انتہائی خطرناک کرتب

امریکی اداکار ٹام کروز کا نئی فلم کے لیے انتہائی خطرناک کرتب
امریکی اداکار ٹام کروز کا نئی فلم کے لیے انتہائی خطرناک کرتب

  

لندن (نیوز ڈیسک) دنیائے فلم کے مشہور نام امریکی اداکار ٹام کروز بلا وجہ ہی مداحوں میں مقبول نہیں ہیں۔ بڑے بڑے ہیرو خطرناک مناظر کی فلمبندی کیلئے سٹنٹ مین (خطرناک کرتب کرنے والا ماہر شخص) کی خدمات لیتے ہیں لیکن ٹام کروز یہ مناظر خود کو خطرے میں ڈال کر فلمانا پسند کرتے ہیں۔ مشہور فلمی سلسلے ”مشن امپوسیبل“ کی تازہ ترین اور پانچویں پیشکش کی فلم بندی کے دوران ٹام کروز نے جرا¿ت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ وہ ایک منظر میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑتے جہاز کے دروازے کے ساتھ لٹکتے نظر آئے۔ یہ منظر فلمانے سے پہلے انہیں مختصر رہنمائی دی گئی اور پھر انہوں نے یہ پرخطر منظر خود ہی فلمانے کا فیصلہ کرلیا۔ فوجی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے چار انجنوں والے A400M طیارے نے برطانیہ میں کھلے میدانوں اور کھیتوں کے اوپر 50 فٹ کی بلندی پر پرواز کی اس دوران ٹام کروز طیارے کے دروازے کے ساتھ چمٹے رہے۔ واضح رہے کہ اداکار کی عمر 52 سال ہوچکی ہے لیکن وہ اب بھی اس طرح کے خوفناک مناظر خود ہی فلماتے ہیں۔ وہ اس سے پہلے دبئی کے برج خلیفہ سمیت کئی ایک ہزاروں فٹ بلند عمارتوں پر اپنی بہادری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

مزید :

تفریح -