بد قسمت سعودی لڑکے کے لیے ٹریفک حادثہ ایڈز کا باعث بن گیا

بد قسمت سعودی لڑکے کے لیے ٹریفک حادثہ ایڈز کا باعث بن گیا
بد قسمت سعودی لڑکے کے لیے ٹریفک حادثہ ایڈز کا باعث بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈز کے خوفناک مرض سے بچنے کیلئے جہاں صاف ستھری زندگی گزارنا ضروری ہے وہیں یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ متاثرہ آلات جراحی یا متاثرہ خون سے بھی خبردار رہا جائے۔سعودی عرب کے جنوبی شہر حائل میںایڈز سے متاثرہ خون لگنے سے ایک 15سالہ لڑکا اس موزی مرض کا شکار ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق ماحل اشماری کو ایک کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں اس کی ٹانگ کا ٹنا پڑی اور ہسپتال میں موجود خون اسے فراہم کیا گیا تھا۔بعدزاں یہ معلوم ہوا کہ متاثرہ خون کی وجہ سے اشماری ایڈز کا شکار ہو چکا ہے۔اس کے والد کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ان کا بیٹا تین مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہا اس لئے وہ یقینی طور پر نہیں کہ سکتے کہ یہ مہلک مرض کس ہسپتال سے اس کے جسم میں منتقل ہوا۔دریں اثناءمحکمہ صحت کے اہلکار معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جاسکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -