62شادیاں کرنے والا اور شیشہ کھانے والادنیا کا انوکھا آدمی
قاہرہ ( نیوز ڈیسک ) دنیا میں عجوبوں کی کمی نہیں لیکن مصری شخص ابو شدید جیسا عجوبہ کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔یہ صاحب کچا گوشت اور شیشہ کھاتے ہیں اور اب تک 62 خواتین سے شادی کر چکے ہیں۔ابو شدید کے معنی " طاقت والا " ہے اور انہیں یہ نام ان کی منفرد خوراک اور کثرت ازواج کی وجہ سے دیا گیا ہے۔
مصری ٹی وی " الحیات" پر ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی روزمرہ خوراک کچا گوشت اور ہڈیوں سمیت مچھلی ہے لیکن بھوک بڑھانے اور منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے وہ شیشہ بھی کھاتے ہیں۔انہوں نے اپنے چند بیٹوں کے ساتھ کیمرے کے سامنے کچا گوشت اور شیشہ کھانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
ان کی 62 بیویوں میں سے 3 ابھی بھی ان کے عقد میں ہیں اور آج کل وہ ایک اور شادی کے لیے کسی خوبرو دوشیزہ کی تلاش میں ہیں ۔ابو شدید نے ایک سوال کے جوا ب میں بتایا کہ ان کی پہلی شادی 16 سال کی عمر میں ہوئی اور وہ معمول کے مطابق روزانہ پانچ دفعہ اپنی بیویوں کے پاس جاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اس کے لیے کوئی ادویات وغیرہ استعمال نہیں کرتے اور ان کی بیویوں میں سے اکثر ان کی غیر معمولی طاقت کی وجہ سے ان کی طرف مائل ہوئیں۔